ممتاز عالم دین مفتی جمالی 123 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین مفتی جمالی 123 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نواب شاہ : سندھ کے شہر نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین   مفتی جلال الدین جمالی 123 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مفتی جمالی کی تدفین نواب شاہ کے نزدیک  ان کے آبائی گاؤں شیر خان جمالی میں کی جائے گی۔


مفتی جلال الدین جمالی نے اپنی زندگی میں  21 حج  جبکہ 45 عمروں کی ادائیگی کی۔مفتی جمالی مولانا  عبید اللہ سندھی کے شاگردوں میں سے تھے جبکہ مولانا اشرف علی تھانوی کے شاگرد بھی رہے۔


یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مفتی جمالی 123 برس کی عمر میں بھی بغیر چشمے کے  لکھتے ، پڑھتے اور  قرآن وحدیث  کی  درس و تدریس میں مصروف رہے۔