تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئے گی یا نہیں، پرویز الہیٰ نے اصل کہانی بتا دی

تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئے گی یا نہیں، پرویز الہیٰ نے اصل کہانی بتا دی
کیپشن: تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئے گی یا نہیں، پرویز الہیٰ نے اصل کہانی بتا دی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز  الٰہی نے اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے امکانات کے سوال پر کہا ہے کہ سارے ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے ہیں اور اگر یہ باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہو سکتے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف 2023 میں دوبارہ اقتدار میں آ سکتی ہے، جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سارے ضمنی انتخاب کے نتائج  آپ کے سامنے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اب تو 2 سال رہ گئے ہیں اور اگر یہ باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہو سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد میں کبھی کسی کے ساتھ دھوکا نہیں کیا اور وزیراعظم عمران خان سے اجازت لے کر آصف زرداری سے ملاقات کی جبکہ سینیٹ انتخابات میں بھی آصف زرداری نے اِن کے کہنے پر اپنے ارکان کو دستبردار کرایا تھا اور اس عمل میں وزیر اعظم عمران خان کی اجازت بھی شامل تھی۔