اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائیاں جاری، 94 کلو گرام منشیات برامد، 11 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائیاں جاری، 94 کلو گرام منشیات برامد، 11 ملزمان گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات مافیا کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔دس کاروائیوں میں 94 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد، 2 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار ہوئے۔ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب موٹرسائیکل سوار سے ساڑھے 4 کلو ہیروئن، حافظ آباد روڈ گجرانوالہ میں گاڑی سوار سے 9 کلو افیون اور 24 کلو سے زائد چرس، ایم 2 سلیم انٹرچینج گاڑی سے 18 کلو ہیروئن برآمد کر کے دو خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

 کوٹ لکھپت لاہور ڈی ایچ ایل آفس میں دوحہ کیلئے بک پارسل سے 830 گرام ہیروئن جو 155 عدد ڈریس شرٹس میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

 دوسری جانب الآصف سکوائر کراچی میں ملزم سے 14 کلو افیون اور 4 کلو چرس جبکہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد کے قریب موٹر سائیکل سے 4 کلو آئس برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مچنی چیک پوسٹ طورخم  کے قریب گاڑی کی ڈگی سے 5 کلو آئس برآمد اور ایک ملزم گرفتارہوا۔

 لنڈی کوتل کے قریب افغان باشندے کے قبضے سے ایک کلو آئس، باجوڑ خار کے قریب اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی ساڑھے 3 کلو آئس اور سندنہ خیبر کے قریب غیر آباد علاقے سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے تررجمان کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں