کراچی: کمشنر کراچی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کا اکٹھا ہونا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں فوری طور پر اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے بھی بلوچستان کے بعد کراچی میں دفعہ 144 نافذ کی ہے تاکہ شہر میں کسی بھی احتجاج یا ہنگامی صورتحال کو روکا جا سکے۔ نوٹی فکیشن کے فوراً بعد کراچی پریس کلب کے اطراف کے تمام راستے گاڑیوں سے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے شہر میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اہم راستوں پر گاڑیاں کھڑی کر کے انہیں بند کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔