جب تک شہباز شریف وزیر اعظم ہیں حکومت کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں ہوگی: سینئر صحافی

جب تک شہباز شریف وزیر اعظم ہیں حکومت کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں ہوگی: سینئر صحافی

لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر اپوزیشن حکومت کو دھکا دینے میں کامیاب نہیں ہوگی، جب تک شہباز شریف وزیراعظم ہیں حکومت کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں ہوگی.

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے جنرل عاصم منیر اور شہباز شریف کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا بہت مشکل ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن اور محمود خان اچکزئی وسیع تر سیاسی مفاہمت کی طرف جائیں اور نواز شریف اور آصف زرداری کو بھی ساتھ لے لیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اپنے سب سے بڑے مخالف مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتیں کرچکی ہے اور انہیں حکومت مخالف مہم میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ مولانا فضل الرحمن بھی حکومت کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کرچکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں