ڈرون کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈرون کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور:ڈرون کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام  بنادی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ڈرون کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنےکا سلسلہ نہ رک سکا ۔سرحدی علاقے میں پولیس چوکی کے قریب ڈرون گرا ہے، جس کے ساتھ ہیروئن بندھی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق چوکی واہگہ کے علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہیروئن سپلائی کی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈرون کے ساتھ پانچ سو گرام ہیروئن لگی ہوئی تھی۔ ڈرون اچانک رات گئے چوکی واہگہ کے علاقے میں گرگیا تھا۔واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس نے ڈرون کو قبضے میں لےکر تحقیقات شروع کردیں

مصنف کے بارے میں