صبور علی  بھی امارات کے گولڈن ویزا ملنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں

 صبور علی  بھی امارات کے گولڈن ویزا ملنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں

لاہور: اداکارہ صبورعلی  بھی امارات کے گولڈن ویزا ملنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔پاکستانی اداکارہ صبور علی  نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  گولڈن ویزہ ملنے پر دبئی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالآخر مجھے گولڈن ویزہ مل گیا، شکریہ دبئی، مجھے اجازت دی کہ میں اسے اپنا گھر کہہ سکوں۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں   صبا قمر، مایا علی، عائزہ خان، حمیمہ ملک، یشما گل، حاجرہ یامین اور ثناء جاوید ،علی ظفر، فخر عالم، عرفان ملک اور علی حسن، اداکار ہمایوں سعید، جنید خان اور منیب بٹ  بھی  شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں