آندھی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ، متعدد علاقوں میں بجلی بند

آندھی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ، متعدد علاقوں میں بجلی بند

لاہور:آندھی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار  ہوگیا،تیز ہوائوں سے ترسلی نظام بھی  متاثر ہوا۔ 

کئی علاقوں میں  ہلکی بارش  سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔ گرمی سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔لیسکو ریجن میں تیز آندھی سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا۔ لیسکو کے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

متعدد علاقوں بھٹہ چوک ،بیدیاں روڈ ،اسلام پورہ ،قلعہ گجرسنگھ ،والٹن روڈ ،سلامت پورہ ،شالیمار ،مصطفی آباد ،باغبانپورہ ،گڑھی شاھو ،صدر ،بادامی باغ ،شاہدرہ،سمن آباد، مغل پورہ، بھاٹی گیٹ سمیت مختلف علاقےتاریکی میں ڈوب گئے۔

مصنف کے بارے میں