چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے ،چینی شہریوں کی سکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیر اعظم شہباز شریف 

چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے ،چینی شہریوں کی سکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیر اعظم شہباز شریف 

اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے  چینی کمپنیوں کے  نمائندوں کے وفد سے  ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔

 ان کاکہنا تھاکہ چین اور پاکستان کے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر محاذ پر چین کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو فول پروف سکیورٹی دینے کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں