لہنگے میں سجی دلہن پرچہ دینے امتحانی مرکز پہنچ گئی

لہنگے میں سجی دلہن پرچہ دینے امتحانی مرکز پہنچ گئی

نئی دہلی :بھارتی دلہن نئی زندگی کا آغاز کرنے سے قبل پرچہ دینے امتحانی سنٹر پہنچ گئی ، لہنگے میں پرچہ دیتی ہوئی دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ایک کالج کی طالبہ شیوانی کو   بارات والے دن ہی امتحان بھی دینا پڑا ۔ شیوانی اپنی بارات سے قبل ہی تیار ہوکر امتحانی مرکز پہنچ گئی اور پیپٌر دینے کے بعد دوبارہ سے شادی کی رسومات میں شامل ہوگئی ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوانی کا دلہا خاندان کے چند لوگوں اور اپنی دلہن کے ساتھ ہی امتحانی سنٹر تک گیا ۔ جہاں انہوں نے امتحان مکمل ہونے تک انتظار کیا ۔

شیوانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نئی زندگی کا آغاز کرنے سے قبل میں نے اپنی تعلیمی منزل بھی طے کرنا تھی اور اس کے لئے میں نے اپنے گھر والوں اور سسرال سے  بات کی تو انہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا ۔ اس کے علاوہ میرے ہونے والے شوہر نے بھی میرے امتحان کو مکمل کرنے کے لئے میرا ساتھ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بارات والے روز جب پیپر کا پتہ چلا تو دونوں خاندانوں نے بارات کا ٹائم آگے بڑھا نے پر اتفاق ظاہر کیا تھا ۔

واضح رہے کہ شادی کے عروسی لباس میں سجی سنوری شیوانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں اور دلہن کے لباس میں پرچہ دیتی شیوانی کے اقدام کو سراہا جارہا ہے ۔