تاریخی اثاثوں کو بچانے کے لیے اہم قدم، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار بڑھا کر نام تبدیل کردیاگیا

تاریخی اثاثوں کو بچانے کے لیے اہم قدم، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار بڑھا کر نام تبدیل کردیاگیا

لاہور: والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار بڑھا کر نام تبدیل کردیاگیا ہے۔نگران حکومت نے  تاریخی مقامات کی بحالی اور بچانے کےلیے  والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار بڑھا کر نام تبدیل کردیاگیا ہے۔

 والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام  بدل کر ’’ پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی ‘‘ کردیا ہے۔ اتھارٹی کے دائرہ اختیار کو صوبے بھر تک وسعت دیتے ہوئے نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ 

والڈسٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا مقصد جامع قانونی فریم ورک، پنجاب بھر کے والڈ سٹی کو موثر انداز میں محفوظ کرنے کے لیے خصوصی ادارہ جاتی انتظامات فراہم کرنا اور ہیریٹیج پراپرٹی کو محفوظ کرنا ہے۔

آرڈیننس کے تحت اب اتھارٹی کا نیا نام “پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی ‘‘ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے نام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


اس سے قبل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے پنجاب آرکیالوجی کے زیرا نتظام اہم تاریخی مقامات  بشمول شالامارباغ، مقبرہ جہانگیر و دیگر مقامات اتھارٹی کے حوالے کیے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں