وینزویلا، سکیورٹی اہلکاروں نے خطرناک قیدیوں کی جیل کا انتظام دوبارہ سنبھال  لیا

وینزویلا، سکیورٹی اہلکاروں نے خطرناک قیدیوں کی جیل کا انتظام دوبارہ سنبھال  لیا

کراکس:وینزویلا نے ملک کی ایک سب سے بڑی جیل پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔ اس خطرناک جیل پر آپریشن کے لیے لگ بھگ گیارہ ہزار سکیورٹی اہلکار  بھیجے گئے تھے ۔ اس جیل پر ملک کے ایک طاقتور جرائم پیشہ گینگ نے قبضہ کر رکھا تھا ۔وینزویلا کے وزیر داخلہ ریمیگیو سیبالوس کاکہنا ہےکہ  ملک کی خطرناک جیل کا انتظام دوبارہ سنبھال لیاگیا ہے ۔ گیارہ ہزار سکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کے بعد جیل پر دوبارہ قبضہ کرلیاہے۔

ملک کے شمال میں کراکس کے جنوب مغرب میں تقریباً 140 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ٹوکورون جیل کئی برسوں سے وینزویلا کے سب سے بڑے منظم اور لاطینی امریکہ میں سب سے طاقتور جرائم پیشہ گروہ ٹیرن ڈی آرگوا کی کارروائیوں کا مرکز رہی ہے۔

اس جیل میں گینگسٹرز نے ڈسکو اور جوا خانے کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول، چڑیا گھر اور دیگر سہولیات کھول رکھی تھیں۔اس جیل میں مخالف گینگز کے قیدیوں سمیت سکیورٹی اہلکاروں اور غیرملکی مغویوں کو بھی تاوان کی نیت سے رکھا جاتا تھا۔

یہ سرکاری جیل تھی جس میں قید خطرناک گینگسٹرز نے اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد قبضہ کرلیا تھا اور وہاں اپنا سسٹم چلانا شروع کردیا تھا۔

وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ   اس جیل میں  گینگسٹرز نےقبضہ جمایا ہوا تھاتاہم ہمارا آپریشن کامیاب رہا اور ہم نے گینگسٹرز کا قبضہ ختم کیا اور بحالی کاآغاز کردیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں