طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری

طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری

لاہور: طیاروں کو جی پی ایس سنگل میں دشواری کا سامنا ہے۔ لاہور اور کراچی کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔

نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور کے اطراف 100 ناٹیکل میل دائرے میں جی پی ایس سگنلز میں دشواری ہوئی۔ ہدایت کی گئی ہے کہ جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری کی صورت میں فوری آگاہ کیا جائے۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیاروں کے پائلٹس کو ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان ایئر پورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل نہ ملنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جی پی ایس سگنل میں دشواری سے طیاروں کے نیوی گیشن سسٹم پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جی پی ایس سگنل نہ ملنے سے طیاروں کو پرواز کے دوران شدید دشواری ہوتی ہے۔


کراچی اور لاہور ریجن میں پہلے بھی جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری رپورٹ ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق تاحال جی پی ایس سگنل کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیا جا سکا ہے۔

مصنف کے بارے میں