وزیر اعلیٰ کی کرسی تک پہنچنے کیلئے آگ کے دریا سے گزرنا پڑا: مریم نواز

وزیر اعلیٰ کی کرسی تک پہنچنے کیلئے آگ کے دریا سے گزرنا پڑا: مریم نواز

لاہور :  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس یونیفارم پہنی تو احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔خواتین  پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں۔ظالم کو نہیں چھوڑنا،غریبوں کو تنگ  نہیں کرنا۔وزیراعلیٰ کی کرسی تک پہنچنے کیلئے مجھے آگ کے دریا سے گزرنا پڑا۔ گھر پہنچ کر والد کو سب کچھ بریف کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے پولیس یونیفارم میں چوہنگ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ۔ تقریب سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ خوشی ہے مزید  530خواتین پنجاب پولیس کا حصہ بن گئی ہیں۔میرے دل میں انتقام کا کوئی جذبہ نہیں، ہر صورت انصاف کرنا ہے جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا پنجاب میں ترقی کا کوئی بھی منصوبہ ہو اس پر تختی نوازشریف یا شہبازشریف کی ملے گی۔۔والد اور چچا کی ترقی کی روایت کو آگے لے کر چلوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا، وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر کسی کیخلاف کوئی فیصلہ کرنا پڑے تو دل پر پتھر رکھ کر فیصلہ  کرتی ہوں۔ آئی جی پنجاب سے کہا ہے، 7ہزار خواتین اہلکار کم ہیں، اضافہ ہونا چاہئے۔

مصنف کے بارے میں