90 روز میں انتخابات ہونے چاہئیں، پارٹی قیادت کی ایک ہی رائے ہے الیکشن میں تاخیر قبول نہیں :شیری رحمان 

  90 روز میں انتخابات ہونے چاہئیں، پارٹی قیادت کی ایک ہی رائے ہے الیکشن میں تاخیر قبول نہیں :شیری رحمان 

کراچی : پی پی رہنما شیری رحما ن کاکہنا  ہے کہ  عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔انہوں نے پی پی رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  90 روز میں انتخابات ہونے چاہئیں۔ پیپلز پارٹی کا وفد الیکشن کمیشن سے بات کرے گا۔

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ابھی بھی جاری ہے۔ پارٹی قیادت کی ایک ہی رائے ہے الیکشن میں تاخیر قبول نہیں ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر نہیں ہوسکتی۔ مہنگائی و غربت اور بجلی و گیس کے بل سمیت سیلاب پر بات ہوئی۔آئین واضح طور پر 90 دن میں الیکشن کرانے کا حکم دیتا ہے۔پیپلز پارٹی کا شیوہ ہے انصاف سب کے لیے برابر ہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ غیر مسلموں کو ہم اقلیت نہیں پاکستانی سمجھتے ہیں۔ سیلاب زدگان کے لیے گھر تعمیر کیے جارہے ہیں جس کے مالک وہ خود ہوں گے ۔ہم نے کہا تھا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ 

پیپلزپارٹی کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے۔مقررہ وقت میں انتخابات نہ ہونے سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگا۔90 روز میں الیکشن کا ہونا ضروری ہے۔

ہم پاکستان کے پسے ہوئے طبقات کو بدحالی سے کیسے نکالیں ۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے ملک بدحالی کا شکار ہے۔معیشت کی بدحالی پر عوام بہت پریشان ہے۔

مصنف کے بارے میں