ملک بھر میں بانی پاکستان کا 145واں یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں بانی پاکستان کا 145واں یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
کیپشن: ملک بھر میں بانی پاکستان کا 145واں یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 145واں یومِ پیدائش آج اس عزم کیساتھ منا رہی ہے کہ پاکستان کیلئے قائداعظم کے نظریات کی تکمیل تک انتھک جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔ 

25 دسمبر 1876 کو قائداعظم محمد علی جناح نے وزیر منشن میں جناح پوجا کے گھر آنکھ کھولی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا، قائد اعظم 1893 میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، 1896 میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آگئے۔

محمد علی جناح نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا تاہم انیس سو تیرہ میں محمد علی جناح نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، آپ نے خودمختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کیے۔

قائد اعظم کی قیادت میں برِّصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی، بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ قائداعظم محمد علی جناح ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے تاریخ کا دھارا بدلا۔ اور ایسے لوگ تو اور بھی کم ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدل دیں۔ قائداعظم محمد علی جناح ان لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے دنیا کا نقشہ بدل دیا۔ 

قائداعظم محمد علی جناح ان میں سے ایک ہیں، قائد اعظم محمدعلی جناح کی زندگی جرات،انتھک محنت ،دیانتداری عزم مصمم ،حق گوئی کاحسن امتزاج تھی۔ برصغیر کی آزادی کے لئے بابائے قوم کامؤقف دو ٹوک رہا، نہ کانگریس انہیں اپنی جگہ سے ہلا کسی نہ انگریز سرکار ان کی بولی لگا سکی ۔

شیکسپیئرکا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پیدائشی عظیم ہوتے ہیں اور کچھ اپنی جدوجہد اور کارناموں کی بدولت عظمت پاتے ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنی جدوجہد اور لازوال کارناموں کی بدولت عظمت کے میناروں کو چھوتے ہیں۔

بشکریہ: نئی بات