کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کی روس کو سخت وارننگ

کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کی روس کو سخت وارننگ

اوٹاوا:  کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی روس سے یوکرین کے خلاف جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت وارننگ دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں روس کو  خبردار کیا کہ  یوکرین کیخلاف روس کے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے روس کی بلا جواز کارروائی کو روکنے کیلئے  اضافی کارروائی کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ روس کی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی  یوکرینی علاقوں میں روس کے حملے کی مذمت کی ۔ انہوں نے  کہا  کہ دنیا روس کے اقدام پر سخت ردِعمل دے گی۔انکا کہنا تھا کہ یوکرین پر روسی حملہ تباہ کن اور انسانی نقصان کا سبب بنے گا۔

تاہم  روسی صدر نے خبردار کرتے ہوئے  کہا کہ کسی قسم کی بیرونی مداخلت ہوئی تو روس جواب دے گا ، انہوں نے کہا کہ آپریشن یوکرین کی دھمکیوں کے جواب اور اسلحے سے پاک خطے کیلئے ہے۔

مصنف کے بارے میں