لہنگے کی سلائی میں تاخیر ڈیزائنر کو مہنگی پڑ گئی

لہنگے کی سلائی میں تاخیر ڈیزائنر کو مہنگی پڑ گئی

لاہور: بیٹی کی شادی کیلئے لہنگے کی سلائی میں تاخیر  پر خاتون  نے ڈیزائنر کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک ڈیزائنر کو خاتون نے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے لہنگے اور چند دیگر ملبوسات کی تیاری کا آرڈر دیا جس کو بروقت مکمل کرنے کیلئے شادی سے ایک دن پہلے کا وقت طے ہوا۔تاہم مقررہ وقت پر خاتون صارف کو لہنگا نہ مل سکا جس پر وہ عدالت پہنچ گئی اور ڈيزائنر کے خلاف 55 لاکھ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ کر دیا۔

خاتون کی جانب سے عدالت میں دائر ہونیوالی  درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بیٹی  کی شادی  کیلئے لاہور میں  ڈيزائنر کو لہنگا، میکسی اورپارٹی ڈریس کا آرڈردیا تاہم ڈیزائنر نے ان ملبوسات کو بروقت فراہم نہیں کیا جس سے نہ صرف شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ مجبوری میں مارکیٹ سے تین لاکھ روپے کا ریڈی میڈ لہنگا خریدنا پڑ گیا۔

درخواستگزار نے عدالت سے  استدعا کی ڈيزائنر کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم عدالت نے ڈیزائنر کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور 24 مارچ کو عدالت طلب بھی کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں