یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبر ی 

Russia Ukraine, Biden,Russia Ukraine uk

ماسکو :یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے نے گرین سگنل دیدیا ،سی ای او پی آئی اے  ایئرمارشل ارشد ملک نے  وزارت خارجہ کے اعلی حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ  پی آئی اے یوکرائن میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے تیارہے ۔

ائیر مارشل ارشد ملک کا کہناکہ گرین سگنل ملتے ہی بوئنگ ٹرپل سیون کو آپریٹ کرکے زیادہ سے زیادہ پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

یوکرینی دارالحکومت کیف میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، اس حوالے سے کیف میں موجود پاکستانی طالب علم اویس علی خان کا کہنا ہےکہ کیف میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، لوگوں کو لگتا ہےکہ  روس کیف پر حملہ ضرور کرےگا، اس لیےلوگوں کی بڑی تعداد کیف سے نکل کر جا رہی ہے۔

 دوسری جانب کیف میں پاکستانی سفیر نے بتایا کہ 500 پاکستانی طلباہدایت کے باوجود یوکرین نہ چھوڑ سکے، یوکرین میں طلبا اور دیگر پاکستانی خیریت سے ہیں۔