جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ دکھانے پر آئی سی سی نے عمران طاہر کو تنبیہ کر دی

جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ دکھانے پر آئی سی سی نے عمران طاہر کو تنبیہ کر دی

دبئی: عمران طاہر نے پاکستانی مذہبی اسکالر مرحوم جنید جمشید کی میچ کے دوران  تصویر کیا دکھائی آئی سی سی نےعمران طاہر سے ناراض ہو گیا۔ اور  عمران طاہر کو باقاعدہ تنبیہہ  کر دی۔ جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی مذہبی اسکالر مرحوم جنید جمشید کی تصویر دکھانےآئی سی سی نے ایکشن لے لیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران طاہر نے اپنی ٹیم اور آئی سی سی کی اجازت کے بغیرسری لنکا کے خلاف میچ میں تصویر دکھا کرآئی سی سی کے قوانین برائے لباس کی خلاف ورزی کی ہے۔  آئی سی سی کے قواعد کے مطابق کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو ایسا لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے جبکہ بازوں پر ایسا کوئی کپڑا باندھنے کی اجازت نہیں ہے جس سے کوئی ذاتی پیغام دیا جارہا ہو تاہم اپنی ٹیم اور آئی سی سی کی باقاعدہ اجازت کے بعد ایسا کیا جاسکتا ہے۔

عمران طاہر نے جوہانسبرگ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان بلے باز گنارتنے کو آؤٹ کرنے کے بعد روایتی انداز میں جشن مناتے ہوئے اپنی شرٹ دکھائی تھی جس میں مرحوم جنید جمشید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایسی کسی درخواست کی منظوری نہیں دی جاتی جس میں سیاسی، مذہبی یا نسل پرستی سے متعلق سرگرمی کے لیے اجازت طلب کی گئی ہو۔

عمران طاہر نے اپنی غلطی کااعتراف کیا ہے جس کے بعد مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔