قانون سازی کی بازگشت ہے ، ایسا لگتا ہے مشترکہ اجلاس کو بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرح ربڑ سٹیمپ  بنانا چاہتے ہیں:  پی پی پی کے سینیٹرمیاں رضا ربانی نےایجنڈے پرسوالات اٹھادیے

 قانون سازی کی بازگشت ہے ، ایسا لگتا ہے مشترکہ اجلاس کو بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرح ربڑ سٹیمپ  بنانا چاہتے ہیں:  پی پی پی کے سینیٹرمیاں رضا ربانی نےایجنڈے پرسوالات اٹھادیے

اسلام آباد:پی پی پی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایجنڈے پر سوالات اٹھادیے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پی پی سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ 25 کے قریب تحاریک اور بل ایجنڈے پر ہیں۔

انہوں نے کہا قانون یا بل کی ترمیم کا مسودہ ارکان کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا، اگر آپ اس کو بھی ربڑ سٹیمپ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی۔ہ رولز آف بزنس کے قاعدہ 7 کے مطابق ایک دن کا نوٹس ضرور ہونا چاہیے۔

پی پی سینیٹر کا کہنا تھا کہ آج کچھ قانون سازی کی بازگشت ہے اور کوئی سپلیمنٹری ایجنڈا لایا جائے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ مشترکہ اجلاس کو بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرح ربڑ سٹیمپ بنانا چاہتے ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ جو قانون سازی کی جانی ہے وہ بل مسودہ کی صورت میں ہمارے پاس نہیں، آپ ایسے کھیل کا حصہ نہ بنیں جس سے مشترکہ اجلاس یا پارلیمنٹ بلڈوز ہو۔

مصنف کے بارے میں