نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی ختم ،سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی بل منظور

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی ختم ،سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی بل منظور
سورس: File

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس  میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال جبکہ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دینے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔بل کی منظوری سے نوازشریف جہانگیرترین سمیت دیگر کے لئے اہلیت کی راہ ہموار ہوگئی  ہے۔

حکومت نے الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا  ۔بل میں آئین کے آرٹیکل باسٹھ ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم تجویز کی گئی ہے ۔ الیکشن اصلاحات بل 2017میں ترمیم کی گئی ہیں اور الیکشن ایکٹ 2023اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ۔  الیکشن ایکٹ میں نئی ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف  کے تحت اب نااہلی کی سزا پانچ سال ہوگی ۔ 

الیکشن ایکٹ 2023کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار صدر مملکت کے ساتھ مشاورت کے بغیر الیکشن کمیشن کو دینے کی ترمیم منظور کرلی گئی ہے ۔الیکشن ایکٹ 2023سینیٹ نے چند روز قبل ہی منظور کیا تھا   ۔الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول میں تبدیلی بھی کرسکے گا۔ 

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے بعدیہ قانون بن جائے گا۔ صدر عارف علوی حج کیلئے سعودی عرب گئے ہیں ان کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر ہیں اور وہ فوری اس بل پر دستخط کردیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں