فارم ہاؤسز پر 6 لاکھ 10 ہزار تک سالانہ پراپرٹی ٹیکس عائد

فارم ہاؤسز پر 6 لاکھ 10 ہزار تک سالانہ پراپرٹی ٹیکس عائد

اسلام آباد : وفاقی دار الحکومت کی حدود میں واقع  فارم ہاؤسز پر ایک لاکھ اسی ہزار سے چھ لاکھ دس ہزار تک  سالانہ پراپرٹی ٹیکس عائد  کردیا گیا ہے۔ 

سینئر صحافی حنیف خالد کی رپورٹ کے مطابق  میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری میں فارم ہاؤسز پر ٹیکس کی یہ شرح تجویز کی ہے۔ 8کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80ہزار روپے‘ 8سے 16کنال تک کے فارم ہاؤس پر پراپرٹی ٹیکس 2لاکھ 9ہزار روپے‘ 16سے 20کنال تک کے فارم ہاؤس پر 2لاکھ 46ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔

 20سے 40کنال کے فارم ہاؤس پر 2لاکھ 57ہزار روپے سالانہ‘ 40سے 80کنال کے فارم ہاؤس پر 3لاکھ 14ہزار 52روپے سالانہ‘ 80سے 96کنال رقبے کے فارم ہاؤس پر 3لاکھ 42ہزار 568روپے سالانہ‘ 96سے 120کنال تک کے بڑے فارم ہاؤس پر سالانہ 4لاکھ 42ہزار 568روپے اور 120کنال سے بڑے تمام فارم ہاؤسز پر 6لاکھ 10ہزار 422روپے سالانہ ٹیکس وصولی کی تجویز ہے۔

 کورنگ ٹاؤن‘ پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ کالونی‘ سواں گارڈن اور زون فور اور فائیو کی ہر ہاؤسنگ سوسائٹی پر درج ذیل شرحوں سے پراپرٹی ٹیکس وصول ہو گا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے تجویز کردہ ٹیکس سسٹم کے تحت 140گز تک کے پلاٹ (5مرلے پر) 20ہزار روپے ٹیکس وصول ہوا کریگا۔ 141سے 200تک سات مرلے پلاٹوں پر 29ہزار روپے ٹیکس لگایا جائیگا۔

 201سے 300گز دس مرلے تک کے پلاٹوں پر 45ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔ 301سے 400گز پندرہ مرلے تک کے پلاٹوں پر 75ہزار روپے‘ 401سے 500گز 20مرلے تک کے پلاٹوں پر ایک لاکھ روپے سالانہ‘ 501سے 1000گز دو کنال تک کے پلاٹوں پر ایک لاکھ 20ہزار روپے ٹیکس لگایا جائیگا۔ 101سے 2000گز چار کنال تک کے پلاٹوں پر ایک لاکھ 45ہزار روپے سے زائد ٹیکس لگایا جائیگا۔ 2001سے 4ہزار گز چھ کنال تک کے پلاٹوں پر ایک لاکھ ستر ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔

اسلام آباد کے زون ٹو میں آنیوالی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ/موٹر وے اور اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری کی حدود میں واقع جی ٹی روڈ کے اردگرد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے درج ذیل ریٹ پر ٹیکس وصولی کی تجویز دیدی ہے۔

 140مربع گز تک کے پلاٹ پانچ مرلہ کیلئے سالانہ 20ہزار روپے‘ 141سے 200مربع گز سات مرلہ تک کے پلاٹ پر 29ہزار‘ 201سے 300مربع گز کے دس مرلہ پلاٹ پر سالانہ 45ہزار روپے‘ 301سے 400مربع گز پندرہ مرلے کے پلاٹ پر 75ہزار روپے‘ 401سے 500مربع گز 20مرلے تک ایک لاکھ روپے‘ 501سے ایک ہزار مربع گز 2کنال کے رہائشی پلاٹ پر ایک لاکھ 20ہزار‘ ایک ہزار ایک سے 2ہزار مربع گز 4کنال تک کے پلاٹ پر ایک لاکھ 45ہزار روپے‘ 2ہزار ایک سے 4ہزار مربع گز تک 6کنال تک ایک لاکھ ستر ہزار روپے اور 4ہزار مربع گز سے بڑے 6کنال تک رہائشی مکان پر 2لاکھ روپے ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

 ڈپلومیٹک انکلیو کی عمارات کے گرائونڈ فلور پر 21روپے فی مربع گز/کوروڈ ایریا فی مربع فٹ 33روپے‘ گرائونڈ فلور اور بیسمنٹ کے علاوہ فی مربع گز 21روپے‘ کورڈ ایریا فی مربع فٹ 33روپے‘ رہائشی اپارٹمنٹس پر 30روپے فی مربع گز اور کورڈ ایریا فی مربع فٹ 36روپے ٹیکس لگے گا۔

بلیو ایریا اسلام آباد کی عمارات کے گراؤنڈ فلور پر 20روپے فی مربع گز اور کورڈ ایریا پر 32روپے فی مربع فٹ‘ گرائونڈ فلور بشمول تہہ خانے اوردوسری جگہ پر 16روپے فی مربع گز پلاٹ ایریا اور 22روپے فی مربع فٹ کورڈ ایریا‘ رہائشی اپارٹمنٹس پر فی مربع گز 20روپے‘ فی مربع فٹ کورڈ ایریا پر 26روپے ٹیکس لگے گا۔ اسلام آباد کے مرکز آئی ایٹ‘ ای اینڈ ایف سیریز کے گرائونڈ فلور پر 18روپے فی مربع گز پلاٹ ایریا‘ 30روپے فی مربع فٹ کورڈ ایریا ٹیکس ہو گا۔

 گراؤنڈ فلور اور بیسمنٹ کے علاوہ باقی جگہ پر 12روپے فی مربع گز اور 20روپے فی مربع فٹ کورڈ ایریا پر ٹیکس لگایا جائیگا۔ رہائشی اپارٹمنٹس پلاٹ ایریا کے فی مربع گز پر 20روپے اور کورڈ ایریا کے فی مربع فٹ پر 26روپے ٹیکس عائد ہوگا۔

مصنف کے بارے میں