اوٹاوا:کینیڈا کی سکیورٹی انٹیلی جنس سروس (سی ایس آئی ایس) نے بھارت پر کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سی ایس آئی ایس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کی حکومت کے پاس کینیڈا کی کمیونیٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کے لیے وسائل موجود ہیں۔
لائیڈ نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ بھارت اور دیگر ریاست مخالف عناصر جیسے روس اور پاکستان جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت (AI) بھی شامل ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے 28 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، اور حکومت کی جانب سے بیرونی مداخلت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔