مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی مشکلات بڑھ گئیں، ایف آئی اے نے حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی مشکلات بڑھ گئیں، ایف آئی اے نے حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور :مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزم کی حوالگی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق، ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کے لیے اس کی کسٹڈی حاصل کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم ارمغان کو پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور غیرقانونی اسلحہ کے دو مقدمات میں جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا، تاہم تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو جیل کسٹڈی میں بھیجا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اس کے بعد تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

مصنف کے بارے میں