عید کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوگی

عید کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوگی

راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے کی، تاہم عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی عدم پیشی کے سبب سماعت ملتوی کی گئی۔

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں اور ابھی سپریم کورٹ سے آ رہے ہیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل حکام کو ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی تھی لیکن انہوں نے اس کو وصول نہیں کیا، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی کہ آج ہی تحریری آرڈر جاری کیا جائے گا۔