پنجاب یونیورسٹی نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

لاہور: ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک جاوید احمد ملک کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی 29 مئی سے بند ہو جائے گئی۔ یونیورسٹی گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلے میں 29 مئی سے 14 اگست تک بند رہے گی تاہم اس دوران انتظامی دفاتر کھلے رہیں گے۔

یونیورسٹی نے رمضان المبارک کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے اور رمضان کے مہینے میں صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک کھلی رہے گی۔

یاد رہے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز بھی آج سے ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام سرکاری سکول ا بند کر دیئے گئے ہیں۔ تمام سرکاری سکول موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اب 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔پنجاب حکومت نے اس بار بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر  جلد چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں