وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات سمیت مختلف اشیا پر ٹیکس کی اہم تجاویز مسترد کر دیں

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات سمیت مختلف اشیا پر ٹیکس کی اہم تجاویز مسترد کر دیں

اسلام آباد: وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے  بجٹ کے لیےایف بی آر کی دو اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔

ذرائع کے مطابق  ایف بی آر نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھا کر  19 فیصد کرنے اور  پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی ۔ایف بی ار نے دونوں ٹیکس  تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر کو متبادل تجاویز تیار کر کے دوبارہ بریفنگ دینے کی ہدایت کردی۔


آئی ایم ایف نے پاکستان کو حالیہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھی۔

یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مارچ 2022 سے معطل کیا ہے، حکومت سیلز ٹیکس کی بجاے پٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی یونٹ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی چارج کر رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں