موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافے کا فیصلہ

موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب بھر میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفرفیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائزنے موٹروہیکل ٹرانسفرفیس میں 10 فیصد اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس 150سے500روپے کی جائے گی جبکہ 1ہزار سی سی کارکی ٹرانسفرفیس 1200 سے2500روپے مقررکی جائے گی۔

کمرشل گاڑی کی ٹرانسفرفیس 4 سے5ہزارروپے کی جائے گی جبکہ 1000سی سی سے 1800سی سی تک گاڑی کی ٹرانسفرفیس 2 سے 5 ہزار اور اس کے علاوہ 1800سی سی سے اوپروالی گاڑی کی ٹرانسفرفیس3سے10ہزارمقررکرنے کی سفارشات بھیج دی گئیں۔