افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی

افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی
سورس: PHOTO: Twitter

شارجہ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو130 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم صرف 60 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

شارجہ میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے  جو اب تک ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ 

191 رنز کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے اپنی اننگز شروع کی تو افغانستان کے سپن باؤلرز نے سکاٹش بلے بازوں نے ایک نہ چلنے دی ۔مجیب الرحمن نے 5 اور راشد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

قبل ازیں پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کو اوپنرز حضرت اللہ ززئی اور محمد شہزاد نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ 54 کے سکور پر محمد شہزاد 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حضرت اللہ کا ساتھ دینے رحمان اللہ گرباز آئے انہوں نے بھی شاندار بیٹنگ کی ۔ 

افغانستان کا سکور 82 پر پہنچا تو حضرت اللہ 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ جس کے بعد نجیب اللہ زردان بلے بازی کیلئے آئے۔ زردارن اور گرباز نے سکاٹ لینڈ کے باؤلرز کی خوب پٹائی کی ۔163 کے سکور پر حضرت اللہ آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 46 رنز کی اننگز کھیلی ۔ نجیب اللہ زردان نے 59 رنز بنائے۔