امریکہ کے ساتھ سیاسی تنائو، چین میں آئی فون کی مانگ کم ہوگئی 

امریکہ کے ساتھ سیاسی تنائو، چین میں آئی فون کی مانگ کم ہوگئی 
سورس: File

بیجنگ: امریکہ کے ساتھ سیاسی تنائو کی وجہ سے چین میں آئی فون کی مانگ کم ہوگئی ہے۔  چین میں ایپل آئی فون 15  کی مانگ انتہائی کم ہے۔  گذشتہ برس اس  کمپنی کے دیگر ماڈلز کی فروخت اتنی کم نہیں تھی جتنی اس  نئے ماڈل کی ہے۔ اس کی وجہ امریکہ کےساتھ چین  کا سیاسی تنائو ہے۔

 اس حوالے سے فائنانشل فرم جیفریز کاکہنا ہےکہ چین میں آئی فون15 کی مانگ کم ہوگئی ہے اوراس کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔  ان کے مطابق کسٹمرز ہواوے میٹ 60  سمارٹ فون لائن کی ڈیمانڈ کررہےہیں۔ رپورٹ کے مطابق  ایپل کے شیئرز میں 0.08 فی صد تک کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ اگر چہ چین میں بھی ایپل  کی مارکیٹ ہے لیکن اب سیاسی تعلقات کے اثرات اس مارکیٹ پر ہورہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اگست اور ستمبر میں بھی ایپل کی فروخت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ میٹ 60  سیٹ لانچ کے بعدسے ہی خبروں  میں ہے اور لوگ اس کو پسند کررہے ہیں۔ کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق، آئی فون 15 کی فروخت چین میں آئی فون 14 کی فروخت کے مقابلے میں لانچ ہونے کے بعد پہلے دو ہفتوں میں 4.5 فیصد کم ہے۔ 

اسی وقت، چین ایپل کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ امریکہ کے پیچھے سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔  ماہرین کاکہنا ہے کہ سمارٹ فون کی فروخت کے معاملے میں ہواوے ابھی ایپل کو پیچھے چھوڑ دے گا ۔ کاؤنٹرپوائنٹ کے مطابق، فون 15 لائن اپ امریکہ میں سال بہ سال تقریباً 10 فیصد بڑھ رہا ہے۔

ایپل کے لیے یہ مضبوط نمو ہے کہ آئی فون 15 کے لانچ سے قبل اگست میں مسلسل تیسری سہ ماہی میں فروخت میں کمی واقع ہوئی۔

مصنف کے بارے میں