وارنر اور میکسویل کی سنچریاں، آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 400 رنز کاٹارگٹ دے دیا 

وارنر اور میکسویل کی سنچریاں، آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 400 رنز کاٹارگٹ دے دیا 

دہلی : آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیت کےلیے 400 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آج 24ویں میچ میں آسٹریلیا کے بیٹرز نے نیدرلینڈز کے باولرز کی  خوب دھلائی کی، جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف دے دیا۔
دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں  آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 399 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 104 اور گلین میکسویل 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ  سٹیو سمتھ نے 71 اور لبوشین نے 62 رنز بنائے جبکہ جوش انگلس 14، مچل مارش9 اور کیمرون گرین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پیٹ کمنز 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے10 اوورز میں 74 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بیس ڈی لیڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیدرلینڈز کے خلاف میکسویل نے 40گیندوں پر 8چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹر کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
ٹاس کے موقع پر پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کےلیے اچھی لگ رہی ہے،ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، مارک سٹوئنس میچ نہیں کھیلیں گے۔دوسری جانب ہالینڈ کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔واضح رہے کہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جب کہ نیدرلینڈز ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

مصنف کے بارے میں