سارہ قتل کیس، شریک ملزم ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سارہ قتل کیس، شریک ملزم ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: سارہ قتل کیس ، عدالت نے شریک ملزم ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ایاز امیر کو کیوں گرفتار کیا گیا ، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا ایاز امیر شاہنواز امیر کی چکوال شادی میں موجود تھے ایاز امیر نے مقتولہ لڑکی سے حقائق چھپائے ۔

اس موقع پر ایاز میر نے موقف اپنایا کہ میں نے اس قتل کے حوالے سے خود پولیس کو اطلاع دی اور ایس ایچ او کو فارم ہاوس کا پتا تک میں نے دیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی اور سابق ایم این اے ایاز امیر کو ان کی بہو سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار کیا تھا ۔

اسلام آباد کی عدالت نے سارہ قتل کیس میں ملزم شاہنواز کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی تھی ۔ ایاز امیر اور ان کی سابقہ اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری پولیس کی درخواست پر جاری کیے گئے تھے ۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں