وزیر اعظم ہاؤس سے لیک ہونے والی آڈیوز پر 24 گھنٹے بعد حکومتی موقف آگیا 

وزیر اعظم ہاؤس سے لیک ہونے والی آڈیوز پر 24 گھنٹے بعد حکومتی موقف آگیا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس سے لیک ہونے والی 2 آڈیوز پر 24 گھنٹے بعد حکومتی موقف سامنے آگیا ہے ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں آڈیو ثبوت ہے کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا نہ ہی کسی کو ناجائز فائدہ پہنچایا گیا۔

‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران کی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا۔ عمران خان  ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرڈ سٹیشن کی تنصیب کے بارے میں 18 جولائی 2020 کا ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ بھی پڑھ لیں۔شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی 5 قیراط کے ہیرے مانگے، ‎کوئی غیرقانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے ہیں۔

‎وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا ‎فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے۔‎رومیتہ شیٹی ، اندر دوسانج جیسے بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا حسد میں چیخیں مار رہا ہے،غصہ اس بات کا ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو میں بشری بی بی کے پانچ کیرٹ ہیرے کا ذکر نہیں،‎خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لئے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر چیخنا چلانا بنتا ہے ۔ ‎ 190ملین پاﺅنڈ ”بندلفافے“ میں پانچ قیراط کی انگوٹھی دینے والے کو ”عطیہ“ کرنے جیسا کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ‎پانچ قیراط ہیرے کے لئے حکومتی پالیسی بدلنے والاآج دوسروں پر بہتان تراشی کررہا ہے ،‎458 کنال زمین کے لئے حکومتی پالیسی بدلنے والاہمیشہ کی طرح آج بھی جھوٹ بول رہا ہے۔‎توشہ خانہ کی پالیسی بدل کر کروڑوں روپے کی تین گھڑیوں سے منافع کمانے والاجھوٹ بولنے سے پہلے آئینہ دیکھ لیا کرے،‎اس آڈیو میں شوکت ترین اور آپ کے صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔ 

مصنف کے بارے میں