انڈونیشیا کی حکومت کا  سوشل میڈیا  ای کامرس کے سخت قوانین لاگو کرنے  کا فیصلہ

انڈونیشیا کی حکومت کا  سوشل میڈیا  ای کامرس کے سخت قوانین لاگو کرنے  کا فیصلہ

 جکارتہ: انڈونیشیا کی حکومت نے سوشل میڈیا ای کامرس کے سخت قوانین لاگو کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ٹریڈ منسٹر  ی نے باقاعدہ تیاری کرلی ہے۔اس  کا مقصد  سوشل میڈیا پر تجارت کو فروغ دینا ہے۔ انڈونیشیا اس ہفتے سوشل میڈیا ای کامرس پر ضوابط جاری کر سکتا ہے۔وزارت تجارت نے  سخت ضابطے نافذ کیے جانے کا عندیہ دیا ہے۔

وزارت  کاکہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم آف لائن مارکیٹوں کو خطرہ بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے  صدر جوکو ویدودو کاکہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت میں آف لائن مارکیٹوں کو لاحق خطرات کو روکنا ہے۔

ٹریڈ منسٹری کے مطابق موجودہ قوانین میں تھوڑا بہت جھول ہے اس وجہ سے  نئے اصول وضع کرنے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے تاکہ مارکیٹ کووسعت دی جاسکے۔

اس کے علاوہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھی یہ اہم فیصلہ کیاگیا ہے اور ضوابط میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں