سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز

لاہور: بینکوں میں اب تک 3 لاکھ 13 ہزار 619 درخواستیں وصول کر لی گئیں اور درخواستوں کی قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہو گی۔ وزارت حج کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت 1 لاکھ 7 ہزار 526 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج درخواستیں تمام نیشنل بینک سمیت کئی نجی بینکوں میں وصول کی جا رہی ہیں۔

اب تک سب سے زیادہ درخواستیں حبیب بینک میں جمع کرائی گئیں۔ دوسری جانب 71 ہزار سے زائد عازمین حج نجی ٹوور آپریٹرز کے تحت حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

رواں سال سرکاری سکیم اور نجی ٹوور آپریٹرز کے ذریعے مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں