سچائی ثابت کرنے کے لئے عورت آج بھی انگاروں پر چلتی ہے۔۔۔ ؟

سچائی ثابت کرنے کے لئے عورت آج بھی انگاروں پر چلتی ہے۔۔۔ ؟

بھوپال : بھارت میں ساس نے بہو کی بے گناہی کے لئے کوئلوں پر چلنے کی شرط رکھ دی اور بہو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کوئلوں پر چلتی ہوئی دوسری طرف نکل گئی ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش  میں پیش آیا ہے جہاں پر چند روز قبل سسرال نے اپنی بہو کو بے گناہی کا ثبوت دینے کے لئے دھکتے کوئلوں پر چلنے کی شرط رکھ دی ۔ 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکی سے اس کا شوہر بے پناہ محبت کرتا ہے جس پر لڑکے کی والدہ نے اپنی بہو  پر الزام لگایا کہ اس  نے کالا جادو کرکے میرے بیٹے کو مجھ سے دور کردیا ہے حالانکہ ایسا نہیں تھا ۔ دونوں میاں بیوی ایکدوسرے سے بہت محبت سے رہ رہے تھے اور ساس کو شائد ان کا پیار اچھا نہیں لگ رہا تھا ۔ 

نوجوان لڑکی آئے روز اپنی ساس کے طعنوں اور الزامات سے تنگ آکر مقامی افراد پر مشتمل پنچائیت کے پاس چلی گئی جہاں پنچائیت نے لڑکی سے  مقد س کتاب " گیتا "  پٌر ہاتھ رکھوا کر حلف لیا کہ اس نے کوئی کالاجادو نہیں کیا وہ اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے اور ایسا کیسے ممکن ہے کہ میں کوئی جادو کروں ۔ اس پر پنچائیت تو راضی ہوگئی لیکن ساس نے کہا کہ میں اس کو سچا تبھی مانوں گی جب یہ کوئلوں پر چلے گی ۔

لڑکی نے اپنے سچے ہونے کے یقین پر  یہ شرط بھی مان لی اور تمام رشتے داروں  اہل محلہ اور پنچایت کے سامنے لڑکی دہکتے ہوئے کوئلوں پر چل کر دوسری طرف جاکھڑی ہوئی ۔ اس موقع پر موجود افراد حیران رہ گئے لڑکی کے پیروں میں کوئی زخم ہی نہیں آیا تھا ۔