نگران وزیر اعظم نے بجلی کے زیادہ بل بھیجنے کا نوٹس لے لیا، ہنگامی اجلاس طلب

نگران وزیر اعظم نے بجلی کے زیادہ بل بھیجنے کا نوٹس لے لیا، ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد : نگران وزیراعظم  نے بجلی کے نرخوں  میں اضافے اور زیادہ بل آنے کا نوٹس لے لیا۔ انوار الحق کاکڑنے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق نگران وزیر اعظم  نےوزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی ہدایت کی  ہے۔اجلاس میں صارفین کو بجلی کے  بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

  

واضح رہے کہ رواں ماہ بجلی کے زیادہ بل آنے پر عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور کئی افراد نے بلوں کی ادائیگی کے لیے رقم نہ ہونے پر خود کشی بھی کرلی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں