غیر ملکی عازمین حج کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

غیر ملکی عازمین حج کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

ریاض:غیر ملکی عازمین حج کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین حج 2024 کے لیے باضابطہ رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  سعودی وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اور ان کے اہل خانہ کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں ایپ نسک حج کے ذریعے وصول کرنا شروع کردیں۔


سعودی وزارت حج و عمرہ  کاکہنا ہے کہ  ایشیا، افریقہ، یورپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور اوشیانا کے براعظموں کے عازمین ’’نسک حج‘‘ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔


عازمین ایک ای میل ایڈریس کے ساتھ اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنانے کے بعد ویب سائٹ کے ذریعے اپنے نام درج کر سکتے ہیں اور فراہم کردہ فہرست سے اپنے ملک کا نام منتخب کرسکتے ہیں۔

گزشتہ برس ہونے والا حج کورونا وبا کے بعد پہلا حج تھا جس میں دو سال کے وقفے کے بعد بیرون ملک سے حاجیوں کو آنے کی اجازت دی گئی تھی ۔

مصنف کے بارے میں