یوکرین ڈٹ گیا ،روس کو الگ تھلگ کر دو

Russia Ukraine, Biden,Russia Ukraine uk

کیف:روس کے یوکرین پر حملے کے بعد حالات اس وقت بے قابو ہیں ،ایسے میں یوکرینی وزیر خارجہ نے عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو حالات بن چکے ہیں یہ دوسری جنگ عظیم سے کم نہیں ۔دنیا اب تیسری عالمی جنگ کیلئے تیار ہو جائے کیونکہ یوکرین اپنے دفاع کیلئے آخری حد تک جائے گا ۔

یوکرینی وزیر خارجہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کے پے در پے حملوں کے بعد حالات بے قابو ہو گئے ،ایک بہت بڑا انسانی المیہ یوکرین میں جنم لے رہا ہے اور ایسے میں عالمی برادری کی خاموشی ایک بہت بڑا سوال ہے ،یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا جس طرح میزائل برسائے جا رہے ہیں یوکرین کی حالت دوسری جنگ عظیم جیسی ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا 1941 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمنی نے ہمارے دارالحکومت پر حملہ کیا تھا تب ایسے حالات تھے ،یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا یوکرین نے ماضی میں ان حملوں کو شکست دی اور اب بھی وہ شکست دینگے ،چاہے انہیں کتنی ہی جانیں قربان کیوں نہ کرنی پڑیں ۔