انتخابات 2024: ڈی آر اوز، آر اوز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارت دے دیے گئے

انتخابات 2024: ڈی آر اوز، آر اوز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارت دے دیے گئے

اسلام آباد: عام انتخابات کیلئے  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں (ڈی آراوز) اور ریٹرننگ افسروں (آر اوز) کو مجسٹریٹ درجہ اول کےاختیارت تفویض کردیے۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آراوز اور آراوز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارت دینے کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور پرل ریٹرننگ افسروں کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات انتخابی نتائج کے اعلان تک حاصل رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے حوالے سے اختیارات تفویض کئے گئے۔

 نوٹی فکیشن  کہا گیا ہے کہ لیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 193 کے تحت مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔یہ افسران خلاف ضابطہ کوئی کسی بھی عمل کا فوری نوٹس لینے کے مجاز ہونگے۔

واضح ریے کہ عام انتخابات 2024 کےلیے تمام آراوز،ڈی آراوز کو مجسٹریٹ کےاختیارات دیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں