پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی پولیس سےجواب طلب

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی پولیس سےجواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےپی ٹی آئی کی 30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر  کی سماعت کی۔ درخواست گزار عامر مغل کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے سیکورٹی تھریٹس کے وجوہات بتاتے ہیں،  شیر افضل مروت نے استدعا کی کہ اس کیس میں آئی جی کو طلب کرلیں۔

جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو کل دیکھ لیں گے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیے اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ 

مصنف کے بارے میں