مونس الہٰی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

مونس الہٰی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

لاہور:مونس الہٰی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل نے ضمنی انتخابات کے لیے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔


مونس الہٰی کی جانب سے ٹربیونل میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ان کے کاغذات عدالتی مفرور ہونے کے باعث مسترد کیے گئے ہیں، ٹربیونل ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے مونس الہٰی کے پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

مصنف کے بارے میں