خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ

خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان : خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان اپر میں ایک دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کے مطابق کرفیو کے دوران نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی، اور  صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک دو اہم راستے ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک، جبکہ نواز کوٹ سے رزمک تک سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوں گی۔ مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان راستوں کے بجائے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

مصنف کے بارے میں