پائلٹ کا پاسپورٹ بھول جانے پر پرواز کو دو گھنٹے بعد واپس لوٹنا پڑا

پائلٹ کا پاسپورٹ بھول جانے پر پرواز کو دو گھنٹے بعد واپس لوٹنا پڑا

لاس اینجلس:22 مارچ کو لاس اینجلس سے شنگھائی جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز یو اے 198 کو پائلٹ کا پاسپورٹ بھول جانے کی وجہ سے دو گھنٹے کے سفر کے بعد واپس لوٹنا پڑا۔ دوران پرواز پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ بھول آیا ہے، جس کی وجہ سے پرواز کو سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر واپس لینڈ کرنا پڑا۔

257 مسافروں نے غیر متوقع تاخیر پر غم و غصے کا اظہار کیا، اور ایئرلائن نے ان کو معاوضے کے طور پر 15 ڈالرز کے واؤچرز فراہم کیے۔ تاہم، اس کے باوجود مسافروں کا غصہ کم نہ ہوا۔ ایک صارف نے کہا کہ "15 ڈالر میں صرف پانی کی بوتل ملتی ہے۔"

ایئرلائن نے نیا عملہ فراہم کیا اور پرواز کو دوبارہ روانہ کر دیا، جو 24 مارچ کو شنگھائی پہنچ گئی۔