اسلام آباد: حکومت نے سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری روک دی ہے اور نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے سولر صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی مخالفت کی، جس کے بعد وزیر توانائی کو نئی پالیسی پر دوبارہ غور کرنے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، نئی پالیسی میں صرف 10 روپے فی یونٹ بجلی کی خریداری اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس کی شقیں شامل کی گئی تھیں، جس پر حکومت نے دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔