خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین27 مئی ہفتہ کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر کیا جاسکے گا

 خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین27 مئی ہفتہ کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر کیا جاسکے گا

اسلام آباد : خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین27 مئی ہفتہ کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر کیا جاسکے گا اس وقت سورج قبلہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سورج 12 بجکر 18منٹ ، پاکستان میں دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر بیت اللہ کے بالکل اوپر ہوگا اور اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا، پاکستان میں رہنے والے مسلمان بھی عین اس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔

سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زوایہ کعبہ کے اوپر 89.93 ڈگری ہو گا جو 90 ڈگری کے زوایے سے صرف 0.07 ڈگری کم ہے ¾یہ عمل سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے،27 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے اوپر سے گزرےگا۔