ٹی ٹوینٹی  ورلڈکپ، بھارت ٹاکرا  دکھانے کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان 

 ٹی ٹوینٹی  ورلڈکپ، بھارت ٹاکرا  دکھانے کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان 

راولپنڈی :ٹی ٹوینٹی  ورلڈکپ، بھارت ٹاکرا  دکھانے کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان  کیاگیا ہے۔ شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرا  راولپنڈی  کرکٹ سٹیڈیم میں بھی دیکھ سکیں گے ، اس کےلیے انتظامات کیے جارہےہیں۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق پاک  بھارت میچ کے دوران راولپنڈی میں کرکٹ فینز کے لیے اس میچ کو انجوائے کرنے کا خاص انتظام کیا گیا ہے.ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی اسکریننگ کے علاوہ فینز کے لیےے دیگر سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

 9 جون کو پاک بھارت میچ کے موقع پر پاکستان اور بھارت سمیت متعدد مقامات پر فینز پارک بنائے جائیں گے۔


آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ  کے موقع پر نیویارک، برمنگھم، جوہانسبرگ، دلی اور ٹیکساس میں بھی فین پارک ہوں گے اور ان فین پارک کو میچ سے 90 منٹ قبل تماشائیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی پارک میں کھیلا جائے گا۔