پشاور کے  علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کا  آپریشن، دو فوجی جوان شہید ،5 دہشت گرد ہلاک 

پشاور کے  علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کا  آپریشن، دو فوجی جوان شہید ،5 دہشت گرد ہلاک 

راولپنڈی :پشاور کے جنرل علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران دو فوجی جوان شہید ہوگئے ۔ اس  آپریشن میں  5 دہشت گرد ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پشاور کے علاقے حسن خیل  میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران   فائرنگ کے تبادلے میں 
دوران دو فوجی جوان شہید ہوگئے ۔ اس  آپریشن میں  5 دہشت گرد ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

رحیم یار خان کے رہائشی 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر اور ایک اور کرک کے بہادر فرزند 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں  کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا اور دہشت گردوں  کو نشانہ بنایا۔  علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں