بیرونی سرمایہ کاروں نے 3ماہ میں33کروڑ ڈالر سے زائد کا منافع باہر بھیجا،اسٹیٹ بینک

بیرونی سرمایہ کاروں نے 3ماہ میں33کروڑ ڈالر سے زائد کا منافع باہر بھیجا،اسٹیٹ بینک

کراچی:بیرونی سرمایہ کار وں نے 3ماہ میں ساڑھے 33کروڑ ڈالر کامنافع پاکستان سے باہربھیجا،ستمبر میں 13 کروڑ ڈالر بیرون ملک بھیجے گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران پیٹرولیم ریفائنری شعبے سے 6 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کا منافع بھیجا گیا۔مالیاتی شعبے سے 6 کروڑ 17 لاکھ ڈالر، پاور سیکٹر 3 کروڑ 78 لاکھ ڈالر،آئل اور گیس تلاش کرنے والوں نے 1کروڑ 79 لاکھ جبکہ کھانے پینے کے شعبے سے 1کروڑ 90 لاکھ ڈالر کامنافع پاکستان سے باہربھیجا گیا۔

مصنف کے بارے میں